Tuesday, May 7, 2024

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانیوالے نوازشریف،مریم اور صفدر ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانیوالے نوازشریف،مریم اور صفدر ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے
July 16, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز )  ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے ،  اڈیالہ میں قید تینوں لیگی قائدین پوسٹل بیلٹ پیپرز کی سہولت سے بھی محروم ہوگئے۔ سپریم کورٹ سے جانب سے نااہل قراردیئے جانے والے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے ووٹ کو عزت دو کی مہم چلائی  ،  اب ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے کے بعد وہ ووٹ ڈالنے کی سہولت سے محروم ہوگئے ہیں۔ جیلوں میں قیدیوں کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 جولائی تھی ،  الیکشن کمیشن کی جانب سے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی مقررہ کردہ تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ نوازشریف اور مریم نواز 13 جولائی کو پاکستان آئے اور اڈیالہ جیل میں قیدی کی حیثیت سے پہلی رات گزاری ،  کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی قیدیوں کی پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تاریخ ختم ہونے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل ہوئے۔اگر تینوں لیگی قائدین کی 25 جولائی سے پہلے ضمانت پر رہائی ہوگئی تو ووٹ ڈالنے کے لیے اہل ہو سکیں گے۔