Saturday, May 11, 2024

ووٹ کو عزت دو وہ کہہ رہے ہیں جو کورٹ کو عزت نہیں دے رہے ،شیخ رشید

ووٹ کو عزت دو وہ کہہ رہے ہیں جو کورٹ کو عزت نہیں دے رہے ،شیخ رشید
September 21, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے 92 نیوز کے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دو وہ کہہ رہے ہیں جو کورٹ کو عزت نہیں دے رہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ  اس سے زیادہ آزادی کیا ہوسکتی ہے ایک ملزم کو خطاب کی اجازت دی، فیٹف قانون پاس ہوگیا ، یہ منی لانڈررز کیلئے موت کا پیغام ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمٰن نے  استعفے دینے کا کہا، اس کی آواز ہی میڈیا پر نہیں جانے دی۔