Friday, March 29, 2024

ووٹ ڈالنے پر عوام کا شکریہ!!! ترک وزیراعظم احمد داود اوغلو نے شکست کے تاثر کو مسترد کر دیا

ووٹ ڈالنے پر عوام کا شکریہ!!! ترک وزیراعظم احمد داود اوغلو نے شکست کے تاثر کو مسترد کر دیا
June 8, 2015
استنبول (ویب ڈیسک) ترک وزیراعظم احمد داود اوغلو نے انتخابات میں جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کی شکست کے تاثر کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا ہے کہ اے کے پارٹی انتخابات میں فاتح رہی ہے اور عوام نے ایک بار پھر اسے حق حکمرانی دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتخابات میں پارلیمانی اکثریت کھو دینے کے بعد ملک میں سیاسی عدم استحکام کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے احمد داود اوغلو نے کہا عوام یقین رکھیں مستقبل ان کا ہے، حکومت عوام کاتحفظ کریگی اور بدامنی پیدا نہیں ہونے دیگی۔ انتخابی نتائج آنے کے بعد اے کے پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم احمد داودنے انتخابات میں ووٹ ڈالنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا عوام نے فرض پورا کر دیا، اب حکومت کا فرض ہے کہ ان کا تحفظ کرے۔ انہوں نے کہا عوامی رائے مقدم اور بالاتر ہے ا ور پارٹی عوام کی رائے قبول کرتی ہے۔ انہوں نے کہا عوام پرامن رہیں اور یقین رکھیں کہ مستقبل ان کا ہے، اے کے پارٹی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اپنے فرائض سے غافل نہیں۔ واضح رہے کہ ترکی کے عام انتخابات میں حکمران جماعت اے کے پی نے 42فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں اور اس کی پارلیمان میں نشستیں 260 تک ہو سکتی ہیں جو 276 کی سادہ اکثریت سے کم ہیں اس لئے حکمران جماعت کو مخلوط حکومت بنانا پڑے گی۔