Monday, September 16, 2024

ووٹ خریدنے کا شرمناک دھندہ کیا گیا، خواجہ سعد رفیق

ووٹ خریدنے کا شرمناک دھندہ کیا گیا، خواجہ سعد رفیق
July 28, 2018
لاہور (92 نیوز) رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عام انتخابات 2018 میں ووٹ خریدنے کا شرمناک دھندہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور بہت سی سیاسی جماعتوں نے اس انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔ رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ عام انتخابات کا عمل آزادانہ ماحول میں نہیں ہوا، الیکٹرانک میڈیا کے آنے کے بعد بعض عناصر نے اس کو بہت غلط استعمال کیا ہے ، اب جن ملائکہ کی حکومت آ رہی ہے اور اس کار خاص میں جس جس نے بھی حصہ ڈالا ہے وہ بھگتیں گئے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ این اے 131 کا حلقہ خاص کر کے لاڈلے کے لیے بنایا گیا، ہم نے الیکشن کمیشن کو بارہا کہا کہ اس حلقے میں پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا ہے ، اس حلقے میں 50 کروڑ سے زائد پیسے لگائے گئے ہیں، اتنا پیسہ لگا کر صرف 680 ووٹ کی لیڈ ملی عمران خان کو میں نے این اے 131 کے نتائج کا چیلنج کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرے دونوں ایم پی اس حلقے میں جیت گئے ہیں، ووٹنگ کا عمل بہت آہستہ تھا، ہم نے بہت کوشش کی کہ ووٹنگ تیز ہو، گنتی کا جو عمل تھا وہ ایک آزادانہ پروسیس نہیں تھا، چالیس پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ ہمیں نہیں تھمایا گیا، آر او پوری کوشش کر رہے تھے کہ پرزائیڈنگ آفسر رزلٹ جلدی لے آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ شکایت موصول ہوئی ہے ، پی پی 158 میں پرنٹنگ پیلٹ پیپر استعمال ہوئے ، مجھے پتا ہے کہ یہ کون کر رہا ہے جو ق لیگ کے لیے کرتے تھے وہی عمران کے لیے کر رہے ہیں ، عمران خان نے کہا کہ میں جو حلقہ کہا وہ کھلوا دیں گئے ، آپ کون ہوتے ہیں کھلوانے والے یہ آر او اور الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پرائم منسٹر ہاوس میں نہ رہنے والے ڈرامے نہ کریں ، ہمارا حق ہے کہ ہم پنجاب میں حکومت بنائیں ، ہماری سیٹیں زیادہ ہیں ، ہم نے بھی عمران خان کو کی پی کے میں حکومت بنانے دی تھی ، پنجاب میں ہماری حکومت بنانے میں روڑے نہ اٹکائے جائیں ، اب ہارس ٹریڈنگ نہیں چلے گئی، اگر کسی نے کی تو ہم بری طرح اس کو ایکسپوز کریں گئے ، پنجاب میں حکومت بنانے کا پہلا حق ہمارا ہے۔