Thursday, March 28, 2024

وولٹاسائیکل ریس کا 13ہواں مرحلہ آسکر روڈریگزکےنام

وولٹاسائیکل ریس کا 13ہواں مرحلہ آسکر روڈریگزکےنام
September 8, 2018
وولٹا( 92 نیوز) وولٹا سائیکل ریس کے13ویں مرحلے میں اسپین کے آسکر روڈریگز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا  ،  پولینڈ کے رفایل مجکا نے دوسری اور بیلجئم کے ڈیلن ٹیونز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ وولٹا سائیکل ریس میں  ٹائٹل پر نظریں جمائے سائیکلسٹ خوب جان مارنے میں مصروف ہیں ۔13 مرحلے میں  مشکل ٹریک نے سائیکلسٹ کا خوب امتحان لیا ،مداحوں نے بھی شرکا کی پرفارمنس کو خوب سراہا ۔ اسپین کے آسکر روڈریگز نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنش لائن  عبور  کی ،اسپینش سائیکلسٹ نے  174 ،اعشاریہ 8 کلو میٹر پہاڑی راستوں پر مہارت سے سائیکل دوڑا ئی ۔ پولینڈ کے رفایل مجاکا  نے دوسری پوزیشن جبکہ بیلجئم کے ڈیلن ٹیونز  نے  تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسپین کے جیسس ہیراڈا کو ریس میں مجموعی طور پر برتری حاصل ہے۔