Friday, May 17, 2024

وولٹا کیٹالونیا سائیکل ریس جاری

وولٹا کیٹالونیا سائیکل ریس جاری
March 26, 2021

میڈرڈ ( 92 نیوز) اسپین میں وولٹا کیٹالونیا سائیکل ریس جاری ہے جس میں سائیکلسٹ نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی سر توڑ کوششیں کیں۔

وولٹا کیٹالونیا سائیکل ریس کے چوتھے مرحلے میں بھی رائیڈرز اِن ایکشن ہوئے ،سائیکلسٹ نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لیے خوب سر توڑ کوشش کی ، کولمبیا کے ایسٹبن چاویز نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے مرحلے کا کھیل اپنے نام کیا۔

کولمبین سائیکلسٹ نے 166.5کلومیٹر کا فاصلہ 4گھنٹے 29منٹ اور 47 سیکنڈز میں طے کیا ،برطانیہ کے ایڈم یٹس کی ایونٹ میں مجموعی برتری برقرار ہے۔