Thursday, March 28, 2024

ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی عسکری 10 میں نماز جنازہ ادا

ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی عسکری 10 میں نماز جنازہ ادا
March 12, 2020
لاہور ( 92 نیوز) ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی عسکری 10 میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، نعمان اکرم گزشتہ روز 23 مارچ کی ریہرسل کے دوران طیارہ گرنے سے شہید ہوئے تھے ۔ ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کی نماز جنازہ عسکری 10 میں ادا کی گئی جس میں ایئر فورس کے افسران ، عسکری و سول افسران نے شرکت کی ۔ ونگ کمانڈر نعمان اکرم 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کر رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا جس میں  پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اور نعمان اکرم شہید ہو گئے ۔ [caption id="attachment_271265" align="alignnone" width="500"]پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ ریہرسل کے دوران حادثے کا شکار ، ونگ کمانڈر نعمان شہید پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ ریہرسل کے دوران حادثے کا شکار ، ونگ کمانڈر نعمان شہید[/caption] ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے کی تحقیقات کیلئے ایئر ہیڈکوارٹرز نے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے ، حادثہ شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ کے قریب پیش آیا ۔ [caption id="attachment_271266" align="alignnone" width="500"]پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ ریہرسل کے دوران حادثے کا شکار ، ونگ کمانڈر نعمان شہید پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ ریہرسل کے دوران حادثے کا شکار ، ونگ کمانڈر نعمان شہید[/caption] اسلام آباد میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے واقعے پر قومی اسمبلی میں دعا کرائی گئی ، دعا مولانا عبدالاکبر چترالی نے کرائی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید پائلٹ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔