Saturday, May 11, 2024

ونٹر یوتھ اولمپکس کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز، مایا نوریہ پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں

ونٹر یوتھ اولمپکس کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز، مایا نوریہ پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں
January 10, 2020
برن (92 نیوز) سوئٹزرلینڈ میں ونٹر یوتھ اولمپکس کا آغاز ہوگیا۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ ’’ اسکی ایونٹ‘‘ میں مایا نوریہ پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں سبز ہلالی پرچم سب سے نمایاں نظر آیا۔ ونٹر یوتھ اولمپکس  کا میلہ سوئٹزر لینڈ میں سج گیا ایونٹ کا آغاز رنگا رنگ تقریب سے ہوا، ایونٹ میں شامل 79 ممالک کے ایتھلیٹس نے اپنے اپنے ملک کے جھنڈوں کے ساتھ واک کی، پاکستان کی جانب سے مایا نوریہ نے سبز ہلالی پرچم  اٹھایا۔ افتتاخی تقریب میں فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ یوتھ ونٹر اولمپکس میں 79 ممالک کے ایتھلیٹس اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، اسکیئنگ،اسکیٹ بورڈنگ، سنوبورڈرنگ، کرلنگ، آئس ہاکی کے علاوہ دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، ایونٹ 22 جنوری تک جاری رہے گا۔