ونٹر اولمپکس ، بیلاروس کی ہینا ہسکوا نے طلائی کا تمغہ جیت لیا
پیانگ چینگ (92 نیوز) 23 ویں ونٹر اولمپکس میں بیلاروس کی ہینا ہسکوا نے طلائی کا تمغہ جیت لیا ۔
23 ویں ونٹر اولمپکس کا رنگا رنگ ایونٹ جاری ہے ۔
ایتھلیٹس گولڈ میڈل جیتنے کے لیے خوب جان لڑا رہے ہیں ۔ ٹھنڈے ٹریک پر شرکا لہو گرما دینے والی پرفارمنسز،،زبردست مقابلوں سے شائقین بھی خوب محظوظ ہو رہے ہیں ۔
خواتین کے فری اسٹائل اسکینگ مقابلوں میں بیلاروس کی ہینا ہسکوا نے طلائی کا تمغہ جیت لیا ۔ دوسری اور تیسری پوزیشن چین کے حصے میں آئی ۔
پانچ ہزار میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ کی کیٹیگری میں بھی زبردست معرکے دیکھنے کو ملے ،ہالینڈ کی اسمی ویسر نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور سب پر بازی لے گئیں ۔
گولڈ میڈلز کی دوڑ میں جرمنی پہلے،،ناروے دوسر ے اور ہالینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔