Monday, September 16, 2024

ونٹر اولمپک ، چوتھے روز امریکہ ، کینیڈا اور جرمنی نے گولڈ میڈلز اپنے نام کئے

ونٹر اولمپک ، چوتھے روز امریکہ ، کینیڈا اور جرمنی نے گولڈ میڈلز اپنے نام کئے
February 12, 2018

پیانگ چونگ ( 92 نیوز )  جنوبی کوریا  کے ٹھنڈے میدانوں ونٹر اولمپک کے گرم مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ چوتھے روز امریکا ،کینڈا اور جرمنی کی ٹیموں نے گولڈ میڈلز اپنے نام کئے ۔

ایتھلیٹس نے میڈلز کیلئے ڈور میں خوب جان لگائی  جس سے شائقین بھی خوب محظوظ ہوئے ۔ ایونٹ کے چوتھے روز امریکا کی جیمی اینڈروسن نے خواتین کیٹیگری میں سلوپ اسٹائل میں سونے کاتمغہ حاصل کیا ۔

کینڈا نے مکسڈ ڈبلز  فگر سکیٹنگ میں طلائی  میڈل اپنے نام کیا ، جرمنی کی دہلمیئر نے بائیو نوٹو کے مقابلوں میں میدان مارا۔

پوائنٹ ٹیبل پرجرمنی چارگولڈ میڈلز کے ساتھ پہلے،نیدر لینڈ دوسرے اور  کینڈا دو گولڈ میڈلز کے ساتھ تیرے نمبر پر ہے ۔