Thursday, May 9, 2024

ونس اپان اے ٹائم اِن ہالی ووڈ نے کریٹکس چوائس ایوارڈز میں بہترین فلم کا اعزاز حاصل کر لیا

ونس اپان اے ٹائم اِن ہالی ووڈ نے کریٹکس چوائس ایوارڈز میں بہترین فلم کا اعزاز حاصل کر لیا
January 13, 2020
 کیلیفورنیا (92 نیوز) ونس اپان اے ٹائم اِن ہالی ووڈ نے کریٹکس چوائس ایوارڈز میں بہترین فلم کا اعزاز حاصل کر لیا۔ 25ویں کریٹکس چوائس ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب کیلیفورنیا میں سجائی گئی  جس میں ہالی ووڈ  اور امریکی ٹی وی انڈسٹری سے منسلک شوبز شخصیات نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریڈ کارپٹ فلم اور ٹی وی کے ستاروں سے جگمگا اٹھا۔ بہترین فلم کا ایوارڈ اداکار براڈ پٹ کی رومانٹک کامیڈی فلم ونس اپان اے ٹائم ان ہالی ووڈ کے نام رہا۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ رینی زیلگویر کے نام رہا جنہیں فلم جوڈی کیلئے یہ ایوارڈ دیا گیا جبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ جوکر کا کردار نبھانے والے جوئکن فونیکس لے اڑے۔ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ براڈ پٹ جبکہ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ لارن ڈیرن کے نام رہا ۔ فیبی والر برج مزاحیہ کردار میں بہترین اداکارہ قرار پائیں ۔ ٹوائے اسٹوری فور بہترین اینی میٹڈ مووی قرار پائی۔ سیم مینڈس کو فلم 1917 اور بونگ جو ہون کو کورین فلم پیراسائٹ کیلئے مشترکہ طور پر بیسٹ  ڈائریکٹر کا ایوار ڈ ملا۔ اداکار ایڈی مرفی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور اداکارہ کرسٹین بیل کو سی ہر ایوارڈ سے نوازا گیا۔