Thursday, April 18, 2024

ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا کھلاڑی کون؟ دو لیجنڈ آمنے سامنے

ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا کھلاڑی کون؟ دو لیجنڈ آمنے سامنے
May 18, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا کھلاڑی کون؟ دو لیجنڈ آمنے سامنے آگئے۔ جی ہاں ایک روزہ کرکٹ کے بہترین کھلاڑی کے لیے سچن ٹنڈولکر اور سنگاکارا میں مقابلہ جاری ہے۔ کمار سنگاکارا یا سچن ٹنڈولکر، ایک روزہ کرکٹ کے بہترین کھلاڑی کے لیے کرکٹ آسٹریلیا  کی ویب سائٹ پر آن لائن سروے کا فائنل جاری ہے۔ سری لنکا کے کمارا سنگاکارا بھارت کے سچن ٹنڈولکر سے لاکھوں ووٹوں کے فرق سے آگے اور گریٹسٹ  ون ڈے پلیر آف آل ٹائم کا اعزاز پانے کے لیے فیورٹ ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے آن لائن مقابلے میں  چونسٹھ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ سنگاکارا اور ٹنڈولکربڑے بڑے کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل میں پہنچے۔ سیمی فائنل مرحلے میں سنگاکارا نے عمران خان اور ٹنڈولکر نے سینتھ  جے سوریا کو مات دی۔ ٹنڈولکر چار سو تریسٹھ میچوں میں اٹھارہ ہزار چار سو چھبیس رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ انچاس سنچریاں بھی ان کے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ ادھر سنگاکارا نے چار سو چار میچوں میں چودہ ہزار چار سو چونتیس رنز بنا رکھے ہیں۔