Saturday, April 27, 2024

ون ڈے مقابلوں میں انگلینڈ کو پاکستان پر برتری حاصل

ون ڈے مقابلوں میں انگلینڈ کو پاکستان پر برتری حاصل
June 3, 2019
لندن ( 92 نیوز) پاکستان اور انگلینڈکے درمیان کھیلے گئے ون ڈے مقابلوں میں انگلش ٹیم کو گرین شرٹس پر مجموعی طور پر برتری حاصل ہے ، 87 میچز میں سے قومی ٹیم  نے 31 میچز اپنے نام کیے ، انگلینڈ 53 میں کامیاب قرار پایا، ورلڈکپ کے باہمی مقابلوں میں دونوں ٹیموں کا پلڑہ برابر ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا مقابلہ  ہونے کو ہے ، انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں آج  ناٹنگھم میں ان ایکشن ہوں گی، دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے مقابلوں میں میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ اب تک دونوں ٹیمیں ایک روزہ میچز میں  87 بار مد مقابل آچکی ہیں جن میں سے 53میچز میں انگلش ٹیم کے ہاتھوں پاکستان کو  شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گرین شرٹس نے  31میچز میں کامیابی سمیٹی جبکہ تین میچز  بے نتیجہ رہے۔ ورلڈ کپ  میں دونوں کا پلڑا برابر  ہے ، دونوں ٹیمیں 9 بار ایک دوسرے کے سامنے آئیں ،چار میں پاکستان کامیاب قرار پایا اور چار ہی  مقابلے انگلینڈ کے نام رہے۔