Sunday, May 19, 2024

ون ڈے سیریز،پاکستان زمبابوے کیخلاف تیسرا میچ کل کھیلے گا

ون ڈے سیریز،پاکستان زمبابوے کیخلاف تیسرا میچ کل کھیلے گا
July 17, 2018
ہرارے ( 92 نیوز) پاکستان اور زمبابوے کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز زمبابوے میں جاری ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا ، گرین شرٹس فتوحات کی ہیٹرک کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ سرفراز الیون  ایک روزہ فارمیٹ میں جیت کے ٹریک پر گامزن رہنے کے لیے پرعزم  ہے ، کل ہونے والےمیچ میں قومی ٹیم کچھ تبدیلیوں کا بھی امکان ہے ۔ سیریز میں جیت کا مشن  پورا کرنے کے بعد بینچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جائے گا ۔ اب جیتے تو ساتھ میں  سیریز بھی جیتنے کا تحفہ ملے گا ،سرفراز الیون نے پہلے ون ڈے میں میزبان ٹیم کو 201 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی ۔ دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم نے  9 وکٹوں سے میدان مارا ،فخرزمان نے 117 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔