Friday, March 29, 2024

ون ڈے سیریز ، پاکستان کا کیویز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ون ڈے سیریز ، پاکستان کا کیویز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
November 11, 2018
دبئی (92 نیوز) ون ڈے سیریز میں شاہینوں نے کیویز کے شکار پر نظریں جمالیں۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف مسلسل پانچ سیریز کی ہار کا بدلہ چکانے کی ٹھان لی  ہے ۔سیریز کے تیسرے  اور فیصلہ کن میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج دبئی میں آمنے سامنے ہیں۔ فخر زمان نے دوسرے ون ڈے میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے کیویز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ بابر اعظم کا بلا چل گیا توسیریز نیوزی لینڈ کے ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔ باؤلنگ میں شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی اپنی تیز رفتار گیندوں سے نیوزی لینڈ کےبلے بازوں کی وکٹیں اڑائیں گے، تو محمد حفیظ اور شاداب خان  کیویز کو اسپن کے جال میں پھنسائیں گے ۔ دوسری جانب بلیک کیپس کی تمام امیدیں راس ٹیلر اور ٹرینٹ بولٹ سے وابستہ ہوں گی، دوسرے ون ڈے میں سرفرازالیون نے بلیک کیپس کو چھ وکٹوں سے  شکست دے کر سیریز ایک ،ایک سے برابر کر دی تھی۔