Friday, May 3, 2024

ون ڈے سیریز میں شرکت کیلئے سات کھلاڑی آج رات کولمبو روانہ ہونگے

ون ڈے سیریز میں شرکت کیلئے سات کھلاڑی آج رات کولمبو روانہ ہونگے
July 6, 2015
لاہور(92نیوز)سری لنکا کے خلاف پانچ ون ڈے کی سیریز میں حصہ لینے کے لیئے سات کھلاڑی آج رات لاہور سے کولمبو روانہ ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق ون ڈے سیریز کیلئے روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد عرفان، بلال آصف ، مختار،رضوان،عماد وسیم اور انور علی شامل ہیں۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان سمیت آٹھ کھلاڑی پہلے ہی سری لنکا میں موجود ہیں اور ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈ ے سیریز کا آغاز گیارہ جولائی کو پہلے ایک روزہ میچ سے ہو گا۔