Wednesday, May 22, 2024

ون ڈے سیریز ، جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ون ڈے سیریز ، جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
January 19, 2019
 پورٹ الزبتھ (92 نیوز) ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کے بعد قومی ٹیم کا ایک اور امتحان ہے۔ شاہینوں اور پروٹیز میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ پاکستان ٹیسٹ سیریز کا بدلہ چکانے کے لیے پرعزم ہے۔ ون ڈے سیریز میں پاکستان کو نوجوان کھلاڑیوں کے جذبے کے ساتھ ساتھ سینئر کھلاڑیوں کا تجربہ بھی میسر ہو گا۔ اوپنگ میں سرفراز الیون کو امام الحق، فخرزمان کےساتھ ساتھ پروفیسر کی مدد بھی حاصل ہو گی۔ مڈل آرڈر میں بابراعظم اور کپتان سرفراز کمان سنبھالیں گے۔ آل راؤنڈرز میں  شعیب ملک ، فہیم اشرف اور شاداب خان شامل ہیں۔ باؤلنگ میں محمد عامر کی گیندیں پروٹیز بلے بازوں کا سر چکرائیں گی تو حسن علی ، شاہین آفریدی اور عثمان شنواری کی تیز گیندیں بھی مخالف بلے بازوں کے لیے پریشانی کا سبب بنیں گی۔ پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز کیلئے زخمی شاہین پروٹیز پر پلٹ کر وار کرنے کو تیار ہے۔ سرفراز الیون نے ون ڈے سیریز کے لیے پورٹ الزبتھ میں ڈیرے ڈالے۔ کرکٹرز نے بھرپور پریکٹس کی۔