Tuesday, May 21, 2024

ون ڈے رینکنگ، نیوزی لینڈ نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار

ون ڈے رینکنگ، نیوزی لینڈ نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار
May 3, 2021

دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے ون ڈے کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی،، نیوزی لینڈ ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن گئی، بلیک کیپس نے انگلینڈ سے پہلی پوزیشن چھینتے ہوئے انگلش ٹیم کو چوتھے نمبر پر دھکیل دیا۔

نیوزی لینڈ ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن گئی، بلیک کیپس نے ورلڈ چیمپئن انگلینڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ آئی سی سی نے ون ڈے کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پیچھے دھکیلتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا۔

نئی رینکنگ میں آسٹریلیا کا دوسرا جبکہ بھارت کا تیسرا نمبر ہے، انگلینڈ کی ٹیم تین درجے تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر چلی گئی۔

جنوبی افریقہ کی پانچویں جبکہ قومی ٹیم کی ون ڈے میں چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

بنگلہ دیش کی ساتویں، ویسٹ انڈیز کی آٹھویں پوزیشن ہے، سری لنکا کا نواں جبکہ افغانستان کا ون ڈے رینکنگ میں دسواں نمبر ہے۔