Thursday, April 25, 2024

ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی پر فوکس کرو ، شاہدآفریدی کا کپتان سرفراز احمد کو مشورہ

ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی پر فوکس کرو ، شاہدآفریدی کا کپتان سرفراز احمد کو مشورہ
December 16, 2018
کراچی (92 نیوز) بوم بوم آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو اپنے ہی نقش قدم پر چلنے کا مشورہ دے ڈالا اور کہا ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی پر فوکس کرو ، ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دو۔ بوم بوم آفریدی مزید بولے کہ پہلے وہ بھی سرفرازاحمد کی تینوں فارمیٹس میں کپتانی کی حمایت میں تھے مگر اب محسوس کرتے ہیں کہ سرفراز کو ون ڈے  اور ٹی ٹوئنٹی پر فوکس کرنا چاہیے۔ سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا شہر قائد کا امن لوٹ آیا ہے۔ امید ہے جلد بین الاقوامی کمپنیاں اور ٹیمیں بھی یہاں کا دورہ کریں گی۔