ون ڈیزل کا فیوریس سیون کے آنجہانی اداکار پال واکر کو خراج عقیدت
نیویارک (ویب ڈیسک) ون ڈیزل نے فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیون کے آنجہانی اداکار پال واکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گانے سی یو اگین کی نئی ویڈیو اپنی فیس بک پر جاری کر دی۔
گانے میں وز خلیفہ نے چارلی پوتھ کے ساتھ پرفارم کیا ہے جبکہ فلم فیوریس 7 کی ساری کاسٹ کی تصاویر بھی دکھائی گئی ہیں۔ اس ویڈیو کا اختتام سفید پس منظر میں ‘‘فار پال’’ کے الفاظ پر ہوتا ہے۔
فلم ریلیز کے بعد سے دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ چکی ہے اور ایک ہفتے میں 392ملین ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ پال واکر فلم کی عکسبندی مکمل ہونے سے پہلے ویلینشیا میں خیراتی شو میں شرکت سے واپسی پر ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔