Thursday, May 9, 2024

ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے جیل جائیں گے ‏

ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے جیل جائیں گے ‏
January 14, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شامت آ گئی ، ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانے کے ساتھ جیل بھی جانا پڑے گا۔ رانگ وے جانے والے ہوجائیں تیار ، کراچی ٹریفک پولیس نے بھرپور کارروائی کی تیاری مکمل کر لی ، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے شہر بھر کی ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس کو مشترکہ کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ۔ پولیس کے مطابق بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کیلئے کارروائی کی جاری ہے ،  شہریوں کا کہنا ہے کہ مہم کو بھرپور انداز سے چلایا جائے۔ دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر کااچانک دورہ کیا ، دورے کے دوران ایڈیشنل آئی جی نے تجاوزات ،ٹھیلے ،تھیارے ،غیر قانون پارکنگ کا جائزہ لیا۔