Thursday, May 9, 2024

ون وے کی خلاف ورزی  ،1144شہریوں کے خلاف مقدمات درج

ون وے کی خلاف ورزی  ،1144شہریوں کے خلاف مقدمات درج
January 27, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ونوے کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس کی مہم جاری ہے ، صرف 10 روز میں  1144 شہریوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے جب کہ 25 ہزار 121 چالان کر کے 54 لاکھ 57 ہزار 950 روپے کے جرمانے کئے گئے ۔ پولیس نے 279سیکشن کے تحت تھانے سے ضمانت نہ دینے کے احکامات دیے ۔ 17 جنوری  کو 120 شہریوں کے خلاف مقدمات ، 11 لاکھ 46 ہزار 650 جرمانہ اور 4765 چالان کئے گئے ۔ 18 جنوری کو 264شہریوں کے خلاف مقدمات درج ، 9 لاکھ 92 ہزار 750  روپے جرمانہ   اور 4278 چالان کئے گئے ۔