Friday, April 19, 2024

ون ویلنگ اور ٹریفک حادثات نے موٹرسائیکل سوار 26 افراد کی جان لے لی !!! 400 زخمی ہو کر ہسپتالوں میں داخل

ون ویلنگ اور ٹریفک حادثات نے موٹرسائیکل سوار 26 افراد کی جان لے لی !!! 400 زخمی ہو کر ہسپتالوں میں داخل
July 20, 2015
لاہور (92نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں حادثات کے باعث موٹر سائیکل سوار چھبیس افراد جان سے گئے۔ حیدر آباد میں ٹرین کی کار کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ فیصل آباد میں 14 ون ویلر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ موٹر سائیکلوں سے گر کر زخمی ہونے والے بھی 400 نوجوان ہسپتالوں میں لائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق عید کی چھٹیوں پر منچلے نوجوان موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر سڑکوں پر نکل آئے اور خوب ہلہ گلہ کرتے رہے۔ اسی دوران ون ویلنگ اور دیگر حادثات میں ملک بھر میں موٹرسائیکل سوار 26 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ فیصل آباد میں ون ویلنگ کرنے والے 14 ویلر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ موٹرسائیکلوں سے گر کر زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 400 سے زائد رہی۔