Thursday, March 28, 2024

ومبلڈن چیپئن شپ : جاکووچ  کوارٹرفائنل اور  ماریہ شراپووا نے سیمی فائنل میں سیٹ کنفرم کرالی

ومبلڈن چیپئن شپ : جاکووچ  کوارٹرفائنل اور  ماریہ شراپووا نے سیمی فائنل میں سیٹ کنفرم کرالی
July 7, 2015
لندن(92نیوز)ومبلڈن چیمپئن شپ کے مینز سنگلز مقابلوں میں نوواک جاکووچ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ ویمنز سنگلز میں روسی گولڈن گرل ماریہ شراپوا نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ٹینس سیزن کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن چیمپئن شپ کے چوتھے مرحلے  کا اہم میچ عالمی نمبر ایک نوواک جاکووچ اور جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کے درمیان کھیلا گیا۔ مینز سنگلز کا ایک روز قبل شروع ہونے والا میچ حالیہ ایونٹ کا طویل ترین اور سب سے سنسنی خیز مقابلہ ثابت ہوا جو پہلے چار سیٹس چھے سات، چھے سات، چھے ایک اور چھے چار کے نتائج کے ساتھ دو دو سے برابر ہونے کے بعد روک دیا گیا تھا۔ پانچواں اور فیصلہ کن سیٹ آج کھیلا گیا جو جاکووچ نے سات پانچ سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ویمنز سنگلز کا سب سے اہم مقابلہ روس کی ماریا شرا پووا اور امریکہ کی کوکو وینڈی وے کے درمیان ہوا۔ گولڈن گرل نے پہلا سیٹ با آسانی چھے تین سے جیت لیا۔ دوسرے سیٹ میں انہیں وینڈی وے کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور امریکی کھلاڑی نے یہ سیٹ چھے سات سے اپنے نام کیا۔ تیسرا اور فیصلہ کن سیٹ ماریہ شراپووا نے چھے دو سے جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔