Friday, March 29, 2024

ومبلڈن چیمپئن شپ : جاکووچ ،سرینا اور شراپووا نےافتتاحی میچزجیت لئے

ومبلڈن چیمپئن شپ : جاکووچ ،سرینا اور شراپووا نےافتتاحی میچزجیت لئے
June 29, 2015
لندن(92نیوز)ٹینس سیزن کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن کا آغاز ہو گیا، پہلے روز اہم مقابلوں میں مینز اور ویمنز ورلڈ نمبر ون نوواک جاکووچ اور سرینا ولیمز نے اپنے میچز جیت لیے،روسی گولڈن گرل ماریا شراپوا نے بھی اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی،گراس کورٹ گرینڈ سلام ومبلڈن چیمپئن شپ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ تفصیلات  کےمطابق ایونٹ کے پہلے روز مردوں میں نوواک جاکووچ نے فتح اپنے نام کی  ٹاپ سیڈ سربین سٹار نے جرمنی کے فلپ کولشریبر کو چھے چار، چھے چار اور چھے چار سے شکست دی۔ خواتین میں ورلڈ نمبر ون  اور ٹورنامنٹ کی ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز نے  روس کی مارگریٹا گیسپیریان کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ امریکی کھلاڑی  کی فتح کا سکور چھے چار اور چھے ایک رہا۔ روسی ساحرہ ماریہ شراپووا نے بھی اپنا میچ جیت لیا ۔ مردوں میں نوواک جاکووچ اور خواتین میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا میگا ایونٹ کے  دفاعی چیمپئن ہیں۔ ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم  دو کروڑ سڑسٹھ لاکھ  پچاس ہزار پاؤنڈ رکھی گئی ہے، سنگلز ٹائٹل جیتنے والے پلیئر کو اٹھارہ لاکھ اسی ہزار پاؤنڈ دیئے جائیں گے۔