Thursday, May 2, 2024

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ: فیڈرر،نڈال اور اینڈی مرے نے اپنے اپنے میچزجیت لئے

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ: فیڈرر،نڈال اور اینڈی مرے نے اپنے اپنے میچزجیت لئے
July 1, 2015
لندن(سپورٹس ڈیسک)ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے روز راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور اینڈی مرے نے اپنے میچز جیت لیے، ویمنز ٹائٹل کی دفاعی چیمپئن پیٹرا کوویٹوا اور کیرولین ووزنیاکی نے بھی اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔ رومانیہ کی سمونا ہالپ اپ سیٹ شکست کے بعد پہلے راؤنڈ سے ہی آؤٹ ہو گئیں گراس کورٹ گرینڈ سلام کے دوسرے روز سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دن کے اہم مقابلوں میں سوئس ٹینس سٹار اور سترہ گرینڈ سلامز کے فاتح راجر فیڈرر نے بوسنیا کے ڈیمر زومر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔ فیڈرر کی فتح کا سکور چھے ایک، چھے تین اور چھے تین رہا۔ دوسرا اہم میچ سپین کے رافیل نڈال اور برازیل کے تھامز بیلوکی کے درمیان کھیلا گیا جو سابق عالمی نمبر ون نے بہ آسانی جیت لیا۔  نڈال نے برازیلی حریف کو سٹریٹ سیٹس میں  چھے چار، چھے دو اور چھے چار سے شکست دی۔ خواتین میں دوسرے روز کا سب سے اہم مقابلہ دفاعی چیمپئن پیٹرا کویٹووا اور ہالینڈ کی کیکی برٹنز کے درمیان ہوا۔ سیکنڈ سیڈڈ کھلاڑی کی حیثیت سے ایونٹ میں شامل جمہوریہ چیک کی پیٹرا نے ڈچ حریف کو چھے ایک اور چھے صفر سے ہرا کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔