Monday, September 16, 2024

ومبلڈن : ویمنز ایونٹ کے سیمی فائنلز میں ولیمز سسٹرز آج اپنا جادو جگانے کیلئے بے قرار

ومبلڈن : ویمنز ایونٹ کے سیمی فائنلز میں ولیمز سسٹرز آج اپنا جادو جگانے کیلئے بے قرار
July 7, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) وملبڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔ ویمنز ایونٹ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اٹھارہواں گرینڈ سلام ٹائٹل راجر فیڈرر سے صرف دو قدموں کی دوری پر ہے۔ سوئس سٹار ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ کوارٹر فائنل میں فیڈرر نے سخت مقابلے کے بعد کروشیا کے میرن سلیش کو چھے سات‘ چار چھے‘ چھے تین‘ سات چھے اور چھے تین سے شکست دی۔ برطانیہ کے اینڈی مرے‘ جمہوریہ چیک کے تھامس برڈچ اور مونٹی نیگرو کے میلوس راوننک بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ویمنز ایونٹ کے سیمی فائنلز آج کھیلیں جائیں گے۔ ولیمز سسٹرز، اینجلیق کربر اور یوکرائن کی ایلینا ویزنینا ایکشن میں نظر آئیں گی۔