Friday, April 26, 2024

ومبلڈن اوپن ٹینس ، کیون اینڈرسن نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

ومبلڈن اوپن ٹینس ، کیون اینڈرسن نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا
July 14, 2018
لندن (92 نیوز) ومبلڈن اوپن ٹینس میں جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد اینڈرسن نے امریکی ٹینس اسٹار کو شکست دی۔ پہلے سیٹ میں کیون اینڈرسن نے ٹائی بریک پر بعد سات، چھ سے کامیابی سمیٹی۔ دوسرے سیٹ میں جان اسنر نے کم بیک کرتے ہوئے ٹائی بریکر سخت مقابلے کے بعد سات، چھ سے فتح سمیٹ کر میچ برابر کر دیا۔ امریکی ٹینس اسٹار نے تیسرا سیٹ جیت کر برتری حاصل کر لی جبکہ کیون اینڑسن نے چوتھے سیٹ میں کامیابی سمیٹ کر ایک بار پھر میچ برابر کر دیا۔ آخری اور فیصلہ کن سیٹ میں دلچسپ مقابلہ ہوا اور ٹائی بریکر پر جنوبی افریقہ کے ٹینس اسٹارنے  فتح حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ایونٹ کا یہ پہلا سیمی فائنل مجموعی طور پر 6 گھنٹے 36 منٹ تک جاری رہا  اور ومبلڈن کی تاریخ کا طویل ترین سیمی فائنل بن گیا۔