Sunday, September 8, 2024

ومبلڈن اوپن  میں نامور ٹینس پلیئرز کا جادو پھیکا پڑںے لگا

ومبلڈن اوپن  میں نامور ٹینس پلیئرز کا جادو پھیکا پڑںے لگا
July 1, 2016
  لندن(ویب ڈیسک)ومبلڈن اوپن میں نامور  ٹینس پلیئر ز کا جادو پھیکا پڑنے لگا سیکنڈ سیڈ اسپین کی گاربیئن موگوروزا اپ سیٹ شکست  کے بعد ومبلڈن اوپن ٹینس  سے باہر ہو گئیں تھرڈ سیڈ اے ریڈوینسکا نے نوجوان کھلاڑی اینا کونجے کو بمشکل  قابو کیا ۔ تفصیلات کےمطابق سیکنڈ سیڈ اسپین کی گاربئین  موگوروز اپ سیٹ شکست کے بعد ومبلڈن اوپن ٹینس سے باہر ہوگئیں سلواکیہ کی  جانا سیپولیوا نے موگوروزا کو  چھے تین اور چھے دو سے شکست دی ۔تھرڈ سیڈ اے ریڈوینسکا نے کروشیا کی  اٹھارہ سالہ اینا کونجے کو  بمشکل  قابو کیا۔ مینز ایونٹ میں صورتحال نسبتا بہتر رہی  اور  سیکنڈ سیڈ  اینڈی مرے  اسٹریٹ سیٹس  فتح کے بعد تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔