Friday, April 26, 2024

 ومبلڈن اوپن : سرینا ولیمزنےکیرئیر کا چھٹا ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا

 ومبلڈن اوپن : سرینا ولیمزنےکیرئیر کا چھٹا  ومبلڈن  ٹائٹل جیت لیا
July 11, 2015
انگلینڈ(92نیوز) امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے وینزویلا کی گربائن موگوروزا کو ڈھیر کر کے  ومبلڈن اوپن کا ویمنز سنگل ٹائٹل جیت لیا۔ سپر  اسٹار سرینا ولیمز کا ایک اور یک طرفہ مقابلہ  جیت لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ومبلڈن اوپن ویمن سنگل کے فائنل کے لئے کورٹ میں  اترنے والی سرینا ولیمز نے وینزویلا کی گربائن موگوروزا کو اسٹریٹ سیٹس میں  ڈھیر کیا۔ حریف کھلاڑی  کو چھ چار اور چھ چار سے شکست دینے والی امریکی اسٹار نے کیرئیر کا  چھٹا ومبلڈن ٹائٹل جیتاجبکہ یہ اُن کے کیرئیر کا  اکیسواں گرینڈ سلام ٹائٹل ہے۔