Monday, September 16, 2024

ولیم شیکسپیئر کی پہلی چار کتب لندن میں نمائش کے لیے پیش

ولیم شیکسپیئر کی پہلی چار کتب لندن میں نمائش کے لیے پیش
April 20, 2016
لندن (ویب ڈیسک) معروف برطانوی مصنف ولیم شیکسپیئر کی پہلی چار کتب کو نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔ 1623ءمیں چھپنے والی ان نایاب کتب کو شہرہ آفاق ڈرامہ نگار شیکسپیئر کی چار سو ویں برسی پر تئیس اپریل کو نیلام کیا جائے گا۔ شیکسپیئر کی ابتدائی کولیکشن کو نیلام کرنے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ منتظمین کو ان کتب کی نیلامی سے اچھی خاصی آمدن کی توقع ہے۔ ولیم شیکسپیئر کے ڈرامے انگریزی ادب کیلئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور ان کے مداح دنیابھر میں پائے جاتے ہیں۔ shakespear1