Friday, May 10, 2024

ولیم بار نئے امریکی اٹارنی جنرل مقرر

ولیم بار نئے امریکی اٹارنی جنرل مقرر
February 15, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) ولیم بار نئے امریکی اٹارنی جنرل مقرر کر دیئے گئے۔ امریکی سینیٹ نے منظوری دے دی۔ امریکی سینیٹ میں ووٹنگ کے دوران ولیم بار کے حق میں 54جبکہ مخالفت میں 45 ووٹ پڑے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ولیم بار کو امریکی اٹارنی جنرل کیلئے نامزد کیا تھا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد ولیم بار اب روبرٹ میولرکیس پر بننے والی اسپیشل کونسل کے انچارج ہوں گے۔ ولیم بار کے اٹارنی جنرل بننے پر کئی ڈیموکریٹس نے شدید مخالفت کی۔ ولیم بار کا کہنا ہے کہ میولر کیس پر ہونے والی تحقیقات سے متعلق وہ ٹرمپ کے دباؤ میں کبھی نہیں آئیں گے۔