Thursday, March 28, 2024

ولی محمد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تصدیق کرنے والا ڈپٹی کمشنراورتحصیل دار اسلام آباد منتقل

ولی محمد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تصدیق کرنے والا ڈپٹی کمشنراورتحصیل دار اسلام آباد منتقل
May 26, 2016
اسلام آباد(92نیوز)غیر ملکیوں کو جعلی شناختی دستاویزات بنا کر دینے والوں کے خلاف کارروائیاں تیزکر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق افغان طالبان سربراہ ملامنصور جس نے ولی محمد کے نام سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنارکھا تھا کہ ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد  ولی محمد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تصدیق کرنے والا ڈپٹی کمشنر پشین اور تحصیل دارکو حراست میں لے لیا گیا تھا جسے مزید تفتیش کیلئے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔ حافظ طاہر اور رفیق ترین کو ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا ہے۔