Saturday, May 11, 2024

ولی عہد یو اے ای اسرائیل میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

ولی عہد یو اے ای اسرائیل میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
March 20, 2021

دبئی (92 نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد نے اسرائیل میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ محمد بن زیدنے رضاکارانہ 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ کوورونا کے بعد جن منصوبوں نے ہماری معیشت مستحکم کی محمدبن زیداس میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دعوے پر متحدہ عرب امارات کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ متحدہ عرب امارات اسرائیل میں سرمایہ کاری کیلئے 10 ارب ڈالر کے فنڈ کے قیام کا اعلان پہلے ہی کرچکا ہے۔