Friday, April 26, 2024

ولنگٹن میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی

ولنگٹن میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی
January 6, 2018

ولنگٹن (92 نیوز) ولنگٹن میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی۔ صرف 100 کے مجموعے پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
کیویز کیخلاف 316 رنز کے بڑے ہدف میں شاہینوں کے اوسان خطا ہو گئے۔
قومی بلے بازوں کو ولنگٹن کی پچ راس نہ آئی اور بلے باز آتے رہے اور منہ دکھا کر جاتے رہے۔
اوپنراظہر علی صرف چھ رنز پر پویلین لوٹ گئے جبکہ نوجوان بلے باز بابر اعظم کا بلا بھی نہ چلا اور کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے۔
ادھر محمد حفیظ کا تجربہ بھی کام نہ آیا اور پروفیسر ایک جبکہ آل راؤنڈ ر شعیب ملک 13 رنز پر میدان بدر ہوئے۔
دوسری طرف سرفراز احمد بھی دھوکا دے گئے۔ ٹوڈ آسٹل نے قومی کپتان کو 8 رنز پر ٹھکانے لگایا۔