Thursday, April 25, 2024

ولدیت کے خانے سے باپ کا نام ختم کرنے کی تطہیر فاطمہ کی درخواست سماعت کیلئے منظور

ولدیت کے خانے سے باپ کا نام ختم کرنے کی تطہیر فاطمہ کی درخواست سماعت کیلئے منظور
October 4, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے ولدیت کے خانے سے باپ کا نام ختم کرنے کی اٹھارہ سالہ تطہیر فاطمہ کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔ اٹارنی جنرل اور نادرا کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ باپ ہی بچی کا اصل گارڈین ہوتا ہے۔ بچی کہتی ہے میرے نام کے ساتھ بنت پاکستان لکھا جائے۔ بچی کو والد سے کچھ نہیں چاہیے۔ عدالتی تاریخ کا منفرد ترین کیس سامنے آیا ۔ عدالت شریعت کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرے گی۔ دوران سماعت عدالتی معاون مخدوم علی خان نے آگاہ کیا کہ والد سے جذباتی طور پر لاتعلق ہوا جا سکتا ہے۔ قانونی طور پر نہیں۔ پہچان کے لیے ولدیت کا ساتھ ہونا لازمی ہے۔ تطہیر فاطمہ کی والدہ نے موقف اختیار کیا کہ صرف ریکارڈ سے والد کا نام نکلوانا ہے۔ ولدیت سے انکار نہیں کر رہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کئی بچوں کو والدین سے شفقت اور توجہ نہ ملنے کی شکایت ہے۔ کئی لوگ دوسری شادی کر کے پہلے بچوں سے لاتعلق ہو جاتے ہیں۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اور نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بچی کے والد سے بھی جواب طلب کر لیا ۔ سماعت 23 اکتوبر کو دوبارہ ہو گی۔