Friday, March 29, 2024

ولادی میر پیوٹن کا ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بننے والے ملک کو نشانہ بنانے کا اعلان

ولادی میر پیوٹن کا ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بننے والے ملک کو نشانہ بنانے کا اعلان
June 17, 2015
ماسکو (ویب ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے انتباہ کیا ہے کہ روس کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا اور اپنی سلامتی کیلئے خطرہ بننے والے کسی بھی ملک کو نشانہ بنائے گا۔ فن لینڈ کے صدر ساو¿لی نی نیشتو کے ساتھ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں پیوٹن نے کہا امریکہ کی جانب سے روسی سرحدوں کے قریب میزائل دفاعی نظام کی تنصیب کا منصوبہ جارحانہ اقدام اور باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا ان کا ملک کسی بھی خطرے سے نبٹنے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کریگا۔ انہوں نے کہا روس کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ کار نہیں کہ اپنی سرزمین کیلئے خطرہ بننے والے کسی بھی ملک کیخلاف اپنے جدید ہتھیاروں اور فوجی صلاحیت کا بھر پور استعمال کرے۔ یوکرائن کے بحران پر انہوں نے کہا اس مسئلے کا واحد حل متعلقہ فریقین میں براہ راست مذاکرات ہیں۔ انہوں نے کہا منسک معاہدہ متوازن اور منصفانہ نہ ہوا تو روس اسے قبول نہیں کریگا۔ایک سوال پر پیوٹن نے کہا کہ نیٹو روسی سرحدوں کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے، روس ان کی طرف نہیں بڑھ رہا۔