Thursday, April 25, 2024

ولادی میر پیوٹن اور رجب طیب اردوان کی ملاقات ، اِدلِب میں جنگ بندی پر اتفاق

ولادی میر پیوٹن اور رجب طیب اردوان کی ملاقات ، اِدلِب میں جنگ بندی پر اتفاق
March 6, 2020
 ماسکو (92 نیوز) روسی دارالحکومت ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی طویل ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے شامی صوبے اِدلِب میں جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔ روس اور ترکی شامی صوبہ اِدلب میں ہر قسم کی لڑائی کے خاتمے پر متفق ہو گئے ہیں جس کا اطلاق آج رات ہی ہو جائے گا۔ پیوٹن اور اردوان نے گھنٹوں طویل ملاقات کے بعد اپنے وفود کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ترکی اور روس نے 6 کلومیٹر طویل سیکورٹی کوریڈور بنانے اور مرکزی شاہراہ ایم فور پر مشترکہ پٹرولنگ کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے دونوں ممالک کی افواج کو ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے شامی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کا احترام جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا۔