Saturday, May 18, 2024

وقت کی ضرورت ہے، عمران خان کا ساتھ دیا جائے ، چودھری شجاعت حسین

وقت کی ضرورت ہے، عمران خان کا ساتھ دیا جائے ، چودھری شجاعت حسین
March 26, 2019

 سیالکوٹ (92 نیوز) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا وقت کی ضرورت ہے، عمران خان کا ساتھ دیا جائے۔

چودھری شجاعت حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں مگر بعض عناصر ایسے ہیں جو ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں۔ وقت کی ضرورت ہے کہ عمران خان کا ساتھ دیا جائے۔

 چودھری شجاعت حسین نے کہا معیشت کو بہتر بنانے کے لئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے۔ انہوں نے کہا شریف برادران کا ماڈل ٹاون والے کیس سے بچنا مشکل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا نواز شریف بیمار ہیں ان کا علاج باہر ہو یا ملک میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ بلاول بھٹو بچہ ہے اس کے ٹرین مارچ سے کچھ تبدیل نہیں ہو گا۔