Friday, May 10, 2024

وقت آگیا ہے کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے ، آرمی چیف

وقت آگیا ہے کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے ، آرمی چیف
February 5, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کی جدودجہد آزادی کو سلام پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کی جدودجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور بھارتی مظالم کا عزم و ہمت سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کےعوام قابض بھارتی فورسز کے لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کشمیری عوام کی امنگوں اور عالمی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرکے اس انسانی المیے کو ختم کیا جائے۔