Saturday, May 18, 2024

وقاریونس کو عہدے سے نہیں ہٹا رہے، اظہرعلی کو مزید وقت دینگے: چیئرمین پی سی بی

وقاریونس کو عہدے سے نہیں ہٹا رہے، اظہرعلی کو مزید وقت دینگے: چیئرمین پی سی بی
May 6, 2015
لاہور (92نیوز) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ ہیڈکوچ وقار یونس کو عہدے سے نہیں ہٹایا جا رہا۔ اظہرعلی دلیر کپتان ہے، اسے ایک سیریز کے بعد ہٹانا زیادتی ہو گی۔ شہریار خان نے مزید کہا کہ دورہ بنگلا دیش سے ٹیم کی واپسی کے بعد سب کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ڈھاکا روانگی سے قبل ایک انٹرویو میں شہریارخان نے کہا کہ وہ بنگلا دیش اس مقصد کےلئے نہیں جا رہے کہ وقاریونس کو عہدے سے ہٹایا جائے، اس طرح کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے وقاریونس پر اس وقت بہت تنقید ہو رہی ہے جو انہیں برداشت کرنا ہو گی،وہ اپنا کام کریں اور کامیابی دکھائیں تو تنقید ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اظہرعلی دلیر کپتان ہے، اسے صرف ایک سیریز کے بعد کپتانی سے ہٹا دینا اس کے ساتھ زیادتی ہو گی، اسے مزید وقت دیں گے۔