Monday, September 16, 2024

وقار یونس قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کے عہدے سے مستعفی

وقار یونس قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کے عہدے سے مستعفی
April 4, 2016
لاہور (92نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے استعفیٰ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ کسی کو قربانی کا بکرا بننا تھا اس لیے انہوں نے عزت کا راستہ اپنایا۔ بورڈ اور قومی ٹیم کی شکست بارے جو کچھ کہا تھا وہ سچ تھا۔ وقار یونس نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوری ایمانداری کیساتھ کام کیا مگر بدقسمتی سے نتائج نہیں دے سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بڑے بوجھل دل کیساتھ عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کرکٹ کی بہتری کےلئے انہیں دوبارہ کام کا موقع ملے گا۔ وقاریونس کا کہنا تھا کہ جب تک ڈومیسٹک کرکٹ بہترنہ کی گئی مسائل حل نہیں ہونگے۔ اگربورڈنے غورنہ کیا تو صورتحال بدتر ہو جائیگی۔ امید ہے ان کی دی گئی تجاویزپرعمل کیا جائیگا۔ مستعفی ہونے والے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے ان کی رپورٹ لیک کر کے زیادتی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں شکست کی وجہ سے وہ استعفیٰ نہیں دے رہے۔ وقار یونس نے کہا کہ ان کے بقایاجات فرسٹ کلاس کرکٹ کی بہتری کیلئے استعمال کیے جائیں۔