Saturday, April 27, 2024

وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،وزراء کے سخت سوالات

وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،وزراء کے سخت سوالات
May 21, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،  ذرائع کے مطابق اجلاس میں پوچھا گیا کہ چینی پر سبسڈی اور ایکسپورٹ کی منظوری کیوں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں  غلام سرور خان ،فواد چودھری، مراد سعید اور شیریں مزاری کی جانب سے  سخت سوالات  کئے گئے ، وزیراعظم جواب میں بولے کہ اس وقت ملک کے مالی معاملات مشکل تھے ،چینی ایکسپورٹ کرنا مجبوری تھی۔

ذرائع کے مطابق شیریں مزاری نے  پوچھا کہ  میاں منیر اور ہارون اختر کی شوگر ملز کے نام کیوں نہیں لئے جا رہے  ۔ مراد سعید نے کہا کہ ہم سے سبسڈی کے معاملے پر سوالات ضرور ہوں گے ۔ فواد چودھری نے کہا کہ  چینی کا کاروبار ایسے ہی چلتا آرہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق  وفاقی کابینہ کے اجلاس  میں وزیر اعظم  خسرو بختیار کے دفاع میں بول پڑے  ، کہا کہ خسرو بختیار اور ان کے بھائی کا اس اسکینڈل میں کوئی کردار نہیں ، وزرا ان کا دفاع کریں۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے چینی تحقیقاتی کمیشن رپورٹ پر کوئی رائے نہیں دی  جبکہ شفقت محمود ، بابر اعوان  اور دیگر نے رپورٹ پر وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی ۔

اسد عمر ، طارق بشیر چیمہ اور فیصل واوڈا  سمیت دیگر کئی وزرا آج کے اجلاس میں غیر حاضر رہے ۔