Thursday, May 2, 2024

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل کرنیکافیصلہ واپس

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل کرنیکافیصلہ واپس
May 5, 2020

اسلام آباد  ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

چینل 92 نیوز کی کاوشیں رنگ لے آئیں ، حکومت نے قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا، وزارت مذہبی امور کی سفارش پر قادیانیوں کو کمیشن میں شامل نہیں کیا جائے گا ، 92 نیوز نے 29 اپریل کو قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کا معاملہ اٹھایا تھا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کی سمری وزرت مذہبی امور نے پیش کی ،  اجلاس میں  لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی منظوری دے دی گئی جبکہ  بغیر وارنش نوٹ چھاپنے کی سمری پر فیصلہ موخر کر دیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی پر اتفاق بھی کیا ، وزیر اعظم نے 9مئی سے لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم کرنے کا اشارہ دے دیا ، حتمی فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کل کرے گا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کاکہنا تھا  کاروبار تو کھل جائیں گے، ایس او پی پر عمل بھی کرانا ہوگا۔