Saturday, April 20, 2024

وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی، وزراء کا وزیراعظم کو خراج تحسین

وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی، وزراء کا وزیراعظم کو خراج تحسین
February 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ کامیاب خارجہ پالیسی، بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے، مہنگائی کے پیکیج پر وزراء نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مریم نواز کے بیرون ملک جانے سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی، نوازشریف کی واپسی سے متعلق پنجاب کابینہ کے فیصلے کو سراہا گیا۔ شاہد خاقان ،احسن اقبال کی رہائی، ٹرمپ کا دورہ زیر بحث آیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کابینہ ارکان کو سنادیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی بجلی کی قیمتیں کسی صورت نہیں بڑھنی چاہییں۔ گزشتہ اجلاس میں  وزیر اعظم۔نے گیس کی قیمتوں میں کمی کا. فیصلہ بھی کیا تھا۔ وزراء نے تعریف کی کہ امریکی صدر کی پاکستان کی تعریف کرنا وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔ 100 سفیر مل کر بھی کئی سال کوشش کرتے تو اتنی سفارتی کامیابی شائد نہ مل پاتی۔