Saturday, May 11, 2024

وفاقی کابینہ کی کورونا سے بچاؤ کیلئے اشیاء کی امپورٹ پر ڈیوٹی اور ٹیکس معافی کی منظوری

وفاقی کابینہ کی کورونا سے بچاؤ کیلئے اشیاء کی امپورٹ پر ڈیوٹی اور ٹیکس معافی کی منظوری
November 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کے لئے اشیاء کی امپورٹ پر ڈیوٹی اور ٹیکس معافی کی منظوری دیدی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کورونا سے بچاؤ اور اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق آرڈیننس میں اختیارات کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ پاکستان میڈیکل اتھارٹی کے قیام کی منظوری بھی دے دی۔ وفاقی کابینہ نے آن لائن ویزا سہولت کو مزید 16 ممالک تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری بھی دیدی۔ ذرائع کے مطابق پریس کونسل پاکستان کے ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا معاملہ مؤخر ، پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کا معاملہ بھی مؤخر کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے کابینہ ارکان سے گفتگو میں کہا گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کریں گے۔ بھرپور اعتماد پر گلگت بلتستان کے عوام کے مشکور ہیں۔ وہاں کے عوام کے مسائل حل کریں گے۔ کابینہ ارکان نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ عمران خان نے کابینہ اجلاس میں مہنگائی کم کرنے کیلئے مزید اقدامات کی بھی ہدایت کی۔