Sunday, April 28, 2024

وفاقی کابینہ کی پہلی موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری

وفاقی کابینہ کی پہلی موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری
June 2, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے ملک کی پہلی موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دیدی ۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وفاقی کابینہ نے ملک کی پہلی موبائل ڈیوائس مینوفیچکرنگ پالیسی کی منظوری دیدی۔ پالیسی کے مطابق ملک میں موبائل فون کی تیاری اور اسمبلنگ پر مراعات ملیں گی۔ 350 ڈالر تک موبائل ڈیوائس کی تیاری اور اسمبلنگ پر فکسڈ انکم ٹیکس ختم ہو گا۔ 351 سے 500 ڈالر مالیت کی موبائل ڈیوائس پر فکسڈ انکم ٹیکس 2 ہزار روپے بڑھے گا ۔ 500 ڈالر مالیت کے فون پر فکسڈ انکم ٹیکس 6 ہزار 300 روپے تک بڑھایا جائے گا۔ موبائل ڈیوائسز کی  ملک میں تیاری اور اسمبلنگ پر فکسڈ سیلز ٹیکس ختم ہو گا ۔ درآمدی موبائل کی مس ڈیکلریشن ختم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ مقامی مینوفیچکررز کو موبائل برآمد کے لئے 3 فیصد آراینڈ ڈی الاونس دیا جائے گا ۔ ملک میں تیار ہونے والے موبائل کی مقامی فروخت پر 4 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس چھوٹ ہو گی۔ حکومت موبائل فون کی مکمل تیاری اور اسمبلنگ کے درمیان فرق رکھے گی ۔ ای ڈی بی موبائل فون مینوفیکچرنگ پالیسی کے لئے سیکرٹریٹ کے فرائض انجام دے گا۔