Sunday, May 19, 2024

وفاقی کابینہ کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری، عام آدمی کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا، فواد چودھری

وفاقی کابینہ کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری، عام آدمی کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا، فواد چودھری
December 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے پالیسی سے عام آدمی کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا۔ پہلی بار قومی سلامتی معاشی صورتحال سے منسلک ہوئی۔ کابینہ کو یوریا کھاد کی پیداوار پر بریفنگ دی گئی۔ زرعی شعبہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ کسانوں کو 1100 ارب روپے کی اضافی آمدن ہوئی۔ ڈے اے پی 70 فیصد امپورٹ کی جاتی ہے۔ پاکستان میں یوریا کھاد دیگر ممالک سے سستی ہے۔ یوریا کھاد کی سرکاری قیمت 1700 روپے فی بیگ ہے۔ انہوں نے کہا ملک کے بعض شہروں میں کھاد بلیک میں فروخت ہو رہی ہے۔ سیاستدانوں کے علاوہ دیگر افراد کے اثاثے ظاہر نہیں کئے جاتے۔ ہاؤس بلڈنگ ڈیپارٹنمنٹ میں افسران کی بھرتیوں کی منظوری دی ہے۔ ساجد مجید چودھری کی تلاش کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ناظم جوکھیو قتل کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی منظوری دی۔ ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملزمان کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ادھر مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی 2022 تا 2026 کیلئے ہے۔ پالیسی کے تحت شہریوں کے تحفظ اور معاشی تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا۔

قومی سلامتی پالیسی کی تشکیل میں سول اور فوجی قیادت کا تعاون اور آراء پر شکر گزار ہوں۔ سٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل میں قابل ٹیم کا ہونا خوش قسمتی ہے۔ انتھک محنت اور مخلصانہ کاوشوں پر قومی سلامتی ڈویژن کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ پالیسی کی کامیابی بہترین اطلاق سے ممکن ہے جس کے لیے مربوط پلان تیار ہو چکا۔ وزیراعظم جلد قومی سلامتی پالیسی کا اجراء کریں گے۔