Sunday, May 5, 2024

وفاقی کابینہ کی میجر جنرل عمر احمد بخاری کو ڈی جی رینجرز سندھ مقرر کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ کی میجر جنرل عمر احمد بخاری کو ڈی جی رینجرز سندھ مقرر کرنے کی منظوری
May 14, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں نئی ایمنسٹی اسکیم سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور  کیا گیا ۔ کابینہ نے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم  ، قومی ائیرلائن  کے ایریل ورک و  چارٹر اور لائسنسوں  کی  تجدید ، پی ٹی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے قیام ، میجر جنرل عمر احمد کو ڈی جی رینجرز سندھ تعینات کرنے ، چین کی جانب سے انسداد منشیات کے لیے عطیہ کردہ سازوسامان پر ڈیوٹی چھوٹ  دینے کی منظوری  دی۔ زلفی بخاری کو چیئر مین  پی ٹی ڈی سی بنانے کی بھی  منظوری  دے  دی۔ کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت عوام سے کچھ نہیں چھپائے گی ۔ اپوزیشن بھی قوم کو بتائے کہ موجودہ حالات کا ذمہ دار کون ہے ۔ وزیراعظم اصلاحات چاہتے ہیں ، موجودہ اقدامات سے معیشت آئی سی یو سے باہر نکلے گی ۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ، وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کے حوالے سے  بریفنگ  دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی عہدے پر رہنے والے اس سکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ اندرون ملک اثاثے ظاہر کرنے پر چار فیصد ٹیکس دینا ہوگا، کوئی شخص یہاں  سے پیسے لے جانا چاہے گا تو اسے چار فیصد ادا کرنا ہوگا اور اس کے اثاثے وائٹ ہو جائیں گے۔ حفیظ شیخ نے بتایا کہ مہنگائی روکنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، تین سو یونٹس استعمال کرنے والوں کو 216 ارب کی سبسڈی دینگے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم ایک سو اسی ارب  روپےکی جارہی ہے۔ گیس کی قیمت بڑھے گی مگر چالیس فیصد صارفین متاثر نہیں ہونگے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ رواں سال پی ایس ڈی پی پانچ سو ارب روپے تک رکھا جائیگا۔ بجٹ میں کاروباری طبقے کو ریلیف دینگے۔