Wednesday, May 8, 2024

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر تعینات تمام افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر تعینات تمام افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ
April 28, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے خلاف ضابطہ تعیناتیوں پر نوٹس لے لیا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیرتعینات تمام افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومت نے بیوروکریسی کے خلاف شکنجہ کس لیا۔ 18 اگست 2016 کے بعد کابینہ منظوری کے بغیر تعینات افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان نے مختلف وزارتوں اور اداروں کو خط لکھ کر تفصیلات طلب کر لیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ لیگی حکومت میں بھی کابینہ کی منظوری کے بغیر تعینات افسران کی فہرست 30 اپریل تک وزیراعظم آفس کو بھجوائی جائے۔ کابینہ کا اختیار حاصل کرنے والے وزراء کی منظوری سے تعینات افسران کی لسٹ بھی طلب کر لی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ خلاف ضابطہ افسران کی فہرست وزیراعظم کی ہدایت پر 5 مئی کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف میرٹ پر افسران کو وزارتوں میں تعینات کیا جائے گا۔